پاکستانی طالبعلموں نے مصنوعی جلد تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا، امریکہ سے 22 ڈالر فی سکوائر انچ خرچ ہوتا تھا، صرف 22 سینیٹ فی اسکوائر انچ میں تیار

7  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کو بتایا گیا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباء نے جھلس کر متاثر ہونیوالوں کیلئے مصنوعی جلد کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، مصنوعی جلد 22 ڈالر فی اسکوائر انچ کے حساب سے امریکہ سے منگوائی جاتی ہے،

یہاں تیاری پر 22 سینٹ فی اسکوائر انچ لاگت آئی ہے،شوگر کے علاج کیلئے طالبعلم کی جانب سے بنائی گئی پٹی کی ریسرچ لیکر پورا ملک پھرا کسی نے توجہ نہ دیں، آسٹریلیا لے کر گیا تو ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس سینیٹر مشتاق احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ کامسیٹس نے مصنوعی جلد بنانے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، مصنوعی جلد جھلس کر متاثر ہونے والوں کے لیے تیار کی گئی ہے۔کامسیٹس حکام نے بتایا کہ مصنوعی جلد 22 ڈالر فی اسکوائر انچ کے حساب سے امریکہ سے منگوائی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں مصنوعی جلد کی تیاری پر 22 سینٹ فی اسکوائر انچ لاگت آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے ایک طالبعلم نے ایک پٹی بنائی جس سے ذیابیطس کا علاج ہوتا ہے، میں اس ریسرچ کو پورے پاکستان میں لے کر پھرا مگر کسی نے توجہ نہیں دی،اس سے ہمیں ایک ارب روپے کے عوض کھربوں روپے کا ریونیو ملتا، میں اس فارمولے کو آسٹریلیا لے کر گیا تو اسے ہاتھوں ہاتھ لے لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشیائی خطے میں ہماری جامعہ 131ویں نمبر پر ہے، ہمارے پاس 400 غیر ملکی طلباء ہیں مگر غیر ملکی فیکلٹی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…