پنجاب میں ہفتہ غذائیت 8 تا 13اپریل 2019تک منایا جا ئے گا

4  اپریل‬‮  2019

سرگودھا(این این آئی )پنجاب میں ہفتہ غذائیت 8اپریل تا 13اپریل 2019تک منایا جا رہاہے اس ہفتہ کا بنیادی مقصد بچوں کا عمر کے لحاظ سے پست قامت ہونے کی روک تھام کے لیے آگاہی اور علاج کا فراہم کرنا اور حمل سے زچگی کے بعد1000دن (2سال)تک غذائی ضروریات اور ان ایام کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔زرائع کے مطابق دیگر شہروں کی طرح سرگودھا ریجن میں بھی ہفتہ غذائیت بنایا جائے گا ۔

اس سلسلہ میں محکمہ صحت آئی آر ایم سی ایچ پروگرام ضلع اور تحصیل سطح پر بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں تاکہ اس ہفتہ غذائیت کے دوران تمام وسائل کو استعمال میں لا کر ماں ،حملہ خواتین بچوں کو دودھ پلانے والی ماؤں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کی صحت کو بہتر بہتر بنایا جاسکے اور حاملہ خواتین نو عمر لڑکیوں اور پانچ سال سے کم عمر بچوں میں غذائی کمی کا خاتمہ کیا جاسکے اس ہفتہ کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے متعین کردہ لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر حاملہ خواتین ،نو عمر لڑکیوں،دودھ پلانے والی ماؤں اور ? سال سے کم عمر بچوں کی غذائی کمی کے حوالے سے جانچ پڑتال کریں گی اور غذائی کمی کے شکار بچوں اور حاملہ خواتین اور نوعمر لڑکیوں کو علاج کے لیے مرکز صحت ریفر کریں گی۔اور دو سال سے پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کے کیڑ وں سے بچاؤ کے لئے گولیاں کھلای جاینگی ۔ اس کے علاوہ دوران ہفتہ غذائیت ،حمل سے لے کر زچگی کے بعد دوسال تک غذائی ضروریات کے حوالے سے آگاہی اور پہلے 1000دن کی اہمیت ،حاملہ خواتین ،دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے صحت سے متعلقہ اگاہی کا قیام عمل میں لایا جایگا ،مزید براں 6ماہ سے 24ماہ کے بچوں میں وٹامن اور معدنیات سے بھرپور ساشے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا دوسال سے 5سال کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کے لیے مبیڈازول گولی کی فراہمی،سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر کی جانب سے خواتین اور بچوں کے لیے صحت سے متعلقہ تربیتی سیمینار ،سیشن کا قیام عمل میں لایا جائیگا اس کے علاوہ مرکز صحت پر ہفتہ غذائیت کے دوران غذائیت سے متعلق معلوماتی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور عوام کو صحت اور غذائیت سے متعلقہ آگاہی فراہم کی جائے گی اور کمیونٹی سے ایل ایچ ڈبلیو کی جانب سے غذائی کمی

کے شکار ریفر کیے جانیوالوں بچوں کو غذائی قلت کے خاتمہ کے لیے علاج فراہم کیا جائے گا اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے متعین کردہ ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور ماؤں حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت کو بہتربنانے میں اپنا فعال کردار اداکریں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…