کوئی بھی شخص دوسرے کو نام کے مقابلے میں شکل سے جلدی پہچانتا ہے : تحقیق

19  ‬‮نومبر‬‮  2018

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ہونے والی ایک دلچسپ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ عام طور پر انسان دوسروں کو نام سے نہیں بلکہ انہیں شکلوں سے پہچانتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف یارک میں ماہرین نے ایک دلچسپ تحقیق کی جس کے نتائج Experimental Psychology میں جاری کیے گئے۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ

عام طور پر لوگ دوسروں کو شکل سے پہچانتے ہیں یا پھر اُن کے نام یاد رکھتے ہیں؟، اس ضمن میں انسان کا بصارتی اور سماعتی سسٹم کا مشاہدہ کیا گیا۔ مطالعے میں ایک ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا جن کو پہلے ایک شخص کی تصویر دکھا کر اُن کا نام بتایا گیا، ماہرین نے جب اُس تصویر کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے درست جواب دیا۔ بعد ازاں ماہرین نے مذکورہ شخص کی ہی دوسری تصویر تحقیق میں شامل ہونے والے فرد کو دکھائی گئی تو اُس کو نام یاد نہیں تھا البتہ وہ اسے شکل و صورت سے ضرور پہچان گیا تھا۔ تحقیق کے دوران 85 فیصد افراد نے پہلی تصویر کو نام سے جبکہ 73 فیصد سے شکل سے پہچانا بعد ازاں 64 فیصد افراد نے دوسری تصویر دیکھ کر یہ بولا کہ وہ مذکورہ شخص کو نام سے تو نہیں جانتے البتہ شکل کہیں دیکھی ضرور ہے۔ ماہرین نے حالیہ تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ’عام طور پر انسانوں کا بصارتی نظام قوت سماعت سے زیادہ مضبوط اور طاقت ور ہے کیونکہ یہ دماغ سے جڑا ہوا ہے اور کچھ بھی دیکھنے کی صورت میں دماغ کے خلیات مطلوبہ معلومات فوراً فراہم کرتے ہیں۔ پروفیسر جین کن کا کہنا تھا کہ ’یہ مطالعہ ہمارے لیے حیران کن تھا کیونکہ ماہرین آج تک یہی سمجھ رہے تھے کہ انسان کے سننے کی صلاحیت دیکھنے سے کہی زیادہ ہوتی ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ہماری روز مرہ کی زندگی میں کئی ایسی چہرے ہوتے ہیں جنہیں ہم بعد میں دیکھ کر پہچان تو جاتے ہیں مگر اُن کا نام یاد نہیں رہتا، یہی بات اس تحقیق میں ثابت بھی ہوئی‘۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…