بغیر دردکش ادویات کے بھی آپ سردرد سے صرف 10 سیکنڈ میں نجات حاصل کرسکتے ہیں

10  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سردرد ایسا نہیں جو کسی خوشگوار احساس کا باعث بن سکے، خاص طور پر اگر وہ دفتر ، کام کرتے ہوئے یا سڑک پر آپ کو اپنا شکار بنائے اور آپ کے پاس درد کش ادویات بھی نہ ہوں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک انتہائی سادہ طریقہ آزمانے پر آپ کو گولیوں کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ؟ جی ہاں بغیر دردکش ادویات کے بھی آپ سردرد اور تناﺅ سے

صرف 10 سیکنڈ میں نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ آدھے سر کا درد ذہنی امراض کا خطرہ بڑھائے درحقیقت ہمارے جسم میں ایسے متحرک اسپاٹس ہوتے ہیں جن پر مالش یا دباﺅ مختلف طرح کے درد اور تکلیف میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔ عام طور پر سر درد کے دوران جبڑے کے مسلز جکڑ کر رہ جاتے ہیں جو کہ درد میں مزید اضافے کرتے ہیں۔ مگر ایک طریقے سے سردرد کو 10 سیکنڈ میں دور بھگایا جاسکتا ہے جو کہ بہت آسان اور انتہائی موثر بھی ہے۔ یہ مسلز کافی بڑے ہوتے ہیں جو کہ جبڑے اور گالوں کو آپس میں جوڑتے ہیں جبکہ چبانے میں میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سر میں درد کیوں ہوتا ہے؟ اپنے اس حصے پر انگلیاں نرمی سے رکھیں اور پھر اپنے جبڑے کو جس حد تک ہوسکے کھولیں۔ اس کے بعد اپنا منہ پھر بند کرلیں، یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک مسل پر جکڑن کا احساس ختم نہ ہوجائے۔ آغاز میں یہ عمل دن میں کئی بار دہرائیں اس سے سردرد کا تناﺅ ختم ہوگا بلکہ جبڑوں کی تکلیف سے بھی نجات ملے گی۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…