جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

چھپے راز بیان کرتی انگلیاں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018 |

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ انسان کے ہاتھوں کی لکیروں کو دیکھ کراس کی قسمت کا اندازہ تو لگایا جاسکتا ہے، تاہم اب کسی بھی انسان کی انگلیوں کو دیکھ کر ان کی شخصیت کے انتہائی خاص رازوں کو بھی جانا جاسکتا ہے۔ جس طرح کسی کی آنکھ، کسی کی ذلف اور کس کا قد اور دیگر جسمانی خدوخال دیکھ کر کسی کی شخصیت اور خوبصورتی سے متعلق اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اسی طرح اب انگلیوں سے بھی انسان کے انتہائی چھپے رازوں کو معلوم کیا جاسکتا ہے۔ ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا کہ انسان کی انگلیاں ان کے جنسی رجحانات سے متعلق وضاحت کرتی ہیں۔ برطانیہ کے سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی ایک دلچسپ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مرد و خواتین کی انگلیوں کی لمبائی سے یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ کس شخص کے کیسے جنسی رجحانات ہیں؟سائنس جرنل ‘ریسرچ گیٹ‘ کے ایک شمارے میں شائع تحقیق کے مطابق انگلیوں کی مدد سے انسان کے جنسی رجحانات کا پتہ لگانے کے لیے 32 مرد و خواتین کے جوڑوں کی انگلیوں پر تحقیق کی گئی۔ برطانوی ریاست انگلینڈ کی ‘یونیورسٹی آف اسیکس’ کے 4 ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں رضاکاروں کی تمام انگلیوں کی لمبائی اور ان کے جنسی رجحانات سے متعلق تحقیق کی گئی۔ ‘آرکائیوز آف سیکشوئل بہیویئر’ میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ نتائج سے پتہ چلا کہ مرد و خواتین کی شہادت کی انگلی اور انگوٹھی کی انگلی کی لمبائی میں فرق سے ان کے جنسی رجحانات میں فرق پایا گیا۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ زیادہ تر ہم جنس پرست خواتین کی انگلیاں مرد حضرات کی طرح ہوتی ہیں، جب کہ جنس مخالف میں دلچسپی رکھنے والی خواتین کی انگلیوں کی لمبائی کچھ مختلف ہوتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس خاتون کی بائیں شہادت کی انگلی اور انگوٹھی کی انگلی کی لمبائی مختلف ہوتی ہے وہ زیادہ تر کسی مرد کے بجائے خاتون کی طرف جنسی رجحان رکھتی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چوں کہ قدرتی طور پر خواتین کی شہادت کی انگلی اور انگوٹھی کی انگلی میں تقریبا یکسانیت پائی جاتی ہے اور ایسی خواتین ہم جنس پرستی کا رجحان نہیں رکھتی، تاہم اگر کسی خاتون کی ان دونوں انگلیوں کی لمبائی میں کافی فرق ہو تو ان کے جنسی رجحان میں بھی فرق آجاتا ہے۔

انگلیوں کی جانچ پڑتال سے یہ بھی پتہ چلا کہ ہم جنس پرست خواتین کے بائیں ہاتھ کی زیادہ تر انگلیاں مرد کی طرح ہوتی ہیں۔ ماہرین نے رپورٹ میں اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اگرچہ انسان کی جنس اور جنسی رجحانات پیدائشی ہوتے ہیں اور وہ قدرتی رجحانات کے ساتھ ہی آگے بڑھتے ہیں، تاہم کسی انسان میں ایک خاص طرح کے ہارمون کی خرابی سے ان کے جنسی رجحان میں تبدیل واقع آتی ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی مرد میں (testosterone) ٹسٹوسیٹرون نامی ہارمون میں تھوڑا سا اضافہ ہو تو وہ ہم جنس پرستی ا یا پھر دونوں مرد و خواتین کی طرف جنسی طور پر مائل ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی انگلیوں سے انسان کی جنسی لذت اور اعضاء کے حوالے سے تحقیقات کی جا چکی ہیں، تاہم نئی تحقیق میں انگلیوں کی لمبائی سے انسان کے جنسی رجحانات کا پتہ لگایا گیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…