امریکی وزارت دفاع نوجوان نسل کے موٹاپے سے پریشان : فوج میں بھرتی کیلئے مشکلات

14  اکتوبر‬‮  2018

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزارت دفاع کو نوجوانوں کے موٹاپے سے شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ نئے فوجیوں کی بھرتی میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کو نیشنل سکیورٹی کے حوالے سے ایک بڑے خطرے کا سامنا ہے جس کی وجہ نئی نسل کا موٹا ہونا ہے کیونکہ آنے والے وقت میں پینٹاگون کو اس اہم مسئلے کے ساتھ نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ایک نئی ریسرچ کے اعداد و شمار میں

بتایا گیا ہے کہ امریکا کے نو جوانوں کی ایک تہائی تعداد موٹاپے کا شکار ہے، امریکی وزارت دفاع کے مطابق سترہ سے چوبیس برس کے ستر فیصد سے زائد امریکی نوجوان موٹاپے کے باعث فوج میں بھرتی کی بنیادی ضروریات پر پورا نہیں اترتے۔ امریکی نوجوانوں میں موٹاپا ایک وباء کی صورت اختیار کر چکا ہے اور یہ انتہائی تشویش کا باعث ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کو روس اور چین کی جانب سے انتہائی ہائی ٹیک عسکری چیلنجز کا یقینی طور پر سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…