پنجاب کے بعد سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی اجینوموتو پر پابندی عائد

22  فروری‬‮  2018

کراچی ،پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)  پنجاب حکومت کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سندھ اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے بھی انسانی صحت پر خطرناک اثرات مرتب کرنے والے مصنوعی نمک اجینوموتو (یا چائنہ نمک) پر پابندی عائد کردی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سفارشات پر حکومت پنجاب نے اس طرح کا اقدام کیا تھا اور اجینوموتو پر پابندی عائد کی تھی۔

کیا ‘چائنہ نمک’ صحت کے لیے واقعی نقصان دہ؟ پشاور میں چیف سیکریٹری محمد اعظم خان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں تمام ضلعی انتظامیہ کے سربراہان کو ہدایت کی گئی کہ اپنے متعلقہ علاقوں میں اجینوموتو کی تیاری، فروخت اور درآمد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس طرح کی مہم قبائلی علاقوں کی تمام ایجنسیز میں چلائیں۔  پنجاب بھر میں ’چائنہ نمک‘ کے استعمال پر پابندی عائد دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے بھی سی آر پی سی کے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں اجینوموتو کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیش میں کہا تھا کہ اجینوموتو کی درآمد، پیداوار اور فروخت پر پابندی انسانی صحت کی حفاظت کے لیے عائد کی گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…