ایک ڈرائی فروٹ جس کے چند دانے آپ کے جسم کی اضافی چربی پگھلادیں

17  مئی‬‮  2016

لندن(نیوز ڈیسک) ماہرین نے موٹاپا کم کرنے کے لیے ایک ایسی چیز بتا دی ہیں جس سے آپ کی صحت بھی کمزور نہیں ہوگی اور موٹاپے سے بھی نجات مل جائے گی۔ یہ چیز اخروٹ ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اخروٹ کھانے سے نہ صرف انسان کو موٹاپے سے نجات ملتی ہے بلکہ اس کا کولیسٹرول بھی قابو میں رہتا ہے۔ اخروٹ میں ایسی چکنائی پائی جاتی ہے جو دل کی صحت اور کولیسٹرول کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔ “ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ایک مٹھی اخروٹ روزانہ کھانے سے انسان موٹاپے، کولیسٹرول اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔“برطانوی اخبار”ڈیلی میل“ کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سان ڈیاگو سکول آف میڈیسن کے ماہرین نے کی ہے۔ ماہرین نے اپنی تحقیق میں 22سے 72سال کی 245ایسی خواتین کے طبی ریکارڈ کا تجزیہ کیا جنہوں نے وزن کم کرنے کے ایک سالہ پروگرام میں شرکت کی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کی رکن ڈاکٹر شیریل راک کا کہنا تھا کہ ”تحقیق کے نتائج دیکھ کر میں حیران رہ گئی۔ میں نے دیکھا کہ اگرچہ اخروٹ میں چکنائی اور توانائی کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے لیکن ان سے بھی انسان کے موٹاپے میں اتنی ہی کمی آتی ہے جتنی دوسری وزن میں کمی کرنے والی غذاوں سے آتی ہے۔ یہ نہ صرف موٹاپا ختم کرتا ہے، بلکہ اخروٹ انسان کے دل کی صحت کو بھی برقرار رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے ہم اس نتیجے پر پہنچنے کہ لوگوں کو ایک مٹھی اخروٹ روزانہ لازمی کھانے چاہئیں



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…