ذوالفقارعلی کھوسہ بیٹے کی سیاست کرنے کے بجائے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کریں، پرویز رشید

9  ‬‮نومبر‬‮  2014

لاہور۔۔۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سردار ذوالفقارعلی کھوسہ کو مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عزت اور احترام دیا ہے، اس لئے وہ اپنے بیٹے کی سیاست کرنے کے بجائے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کریں تو یہ ان کے لئے بہتر ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بنائے گئے منصوبوں سے بجلی بحران کا جلد خاتمہ ممکن تھا تاہم دھرنوں کی وجہ سے ان کا وقت پر آغاز نہ ہوسکا اس لئے اب ملک میں بجلی کی کمی کی تمام تر ذمہ داری دھرنا سیاست پر عائد ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان منصوبوں کی راہ میں ناصرف رکاوٹیں حائل ہوئیں بلکہ ملک بڑے پیمانے پر مالی فوائد سے بھی محروم ہوا۔ تحریک انصاف سے مذاکرات کا عمل خود حکومت نے ہی شروع کیا تھا، ہماری جانب سے اسے ختم نہیں کیا گیا بلکہ عمران خان نے خود اپنی ٹیم کو روک دیا تھا، وہ ایک مرتبہ پھر گزارش کرتے ہیں کہ عمران خان اپنی مذاکراتی ٹیم کے ہاتھوں پر لگی ہتھکڑی کھول کر انہیں آزاد کریں تاکہ معاملات کو آگے بڑھایا جاسکے۔ عمران خان نے لاشوں کے لئے دھرنا سیاست شروع کی تھی، لاشیں نہ ملنے پر اب وہ استعفوں کی سیاست کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…