جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

اگر میری اچھی جگہ شادی ہوجاتی تو شوبز بہت پہلے چھوڑ چکی ہوتی،ریشم

datetime 9  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی لیجنڈ اداکارہ ریشم نے کہاہے کہ اگر ان کی شادی کسی اچھی جگہ ہوجاتی تو وہ شوبز کو کافی پہلے ہی خیرباد کہہ چکی ہوتیں،شوبز میں 7سے 8شادیاں ختم ہوئیں جن کا بہت افسوس ہے،میں شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی طلاق کی اضافی شرح دیکھ کر ڈرگئی ہوں۔ایک انٹرویومیں ریشم نے شوبز انڈسٹری کے جوڑوں میں ہوئی طلاقوں پر بات کی اور بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کو افسوسناک قرار دیا۔اداکارہ نے کہا کہ آج کل لوگوں میں برداشت ختم ہوگئی ہے،اسی وجہ سے طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، میاں بیوی کا رشتہ برداشت سے ہی چلتا ہے، کہیں پر بیوی کو برداشت کرنا چاہیے اور کہیں پر شوہر کو بھی برداشت کرنا چاہیے کیونکہ بیوی پورے گھر کو سنبھالتی ہے۔

ریشم نے کہا کہ ہمارے مذہب میں میاں بیوی کے رشتے کو بہت اہمیت حاصل ہے،میرے رب کو میاں بیوی کا رشتہ سب سے زیادہ پسند ہے اور سب سے کمزور آج کے دور میں یہی رشتہ ہے۔اداکارہ نے کہاکہ شوبز میں شادیاں ٹوٹنے پر مجھے بہت دکھ ہوتا ہے،میں شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی طلاق کی اضافی شرح دیکھ کر ڈرگئی ہوں لیکن میں اللہ سے دعا کرتی ہوں کہ میرا نصیب ایسے انسان کے ساتھ جوڑے جو اس رشتے کو نبھاسکے۔ریشم کے مطابق وہ انڈسٹری میں کسی سے شادی نہیں کریں گی،انڈسٹری سے باہر شادی کریں گی کیونکہ شوبز انڈسٹری میں شادیاں زیادہ وقت کیلئے نہیں چلتیں، ان کی مدت ڈیڑھ سے دو سال سے زیادہ نہیں ہوتی۔

دوران گفتگو ریشم نے کہا کہ شوبز میں 7سے 8شادیاں ختم ہوئیں جن کا بہت افسوس ہے، سجل علی کی شادی ختم ہوئی جس کا مجھے دکھ ہے، مجھے سجل علی بے حد پسند ہے، ان کے ساتھ کام کیا ہے، عمران اشرف کی شادی بھی ختم نہیں ہونی چاہیے تھی،میں ان سے اور ان کی سابق اہلیہ کرن اشفاق سے مل چکی ہوں اور وہ دونوں بہت اچھے لگ رہے تھے، دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، ان کی طلاق کی خبر سے بہت دکھ ہوا۔ریشم نے کہا کہ اگر میری اچھی جگہ شادی ہوجاتی تو میں شوبز بہت پہلے چھوڑ چکی ہوتی،میرا شوہر مجھے کما کر لاکر دیتا اچھا کھلاتا لیکن مجھے شوہر نہیں ملا کیونکہ شادیاں ہورہی ہیں لیکن ہونے کے بعد ٹوٹ جاتی ہیں۔ریشم نے کہا کہ وہ اب بھی شادی کرنے کا سوچ رہی ہیں لیکن اس رشتے کو نبھانے والا ابھی تک انہیں کوئی نہیں ملا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…