عمران خان کو کوئی حق نہیں کہ سرعام فوج پر تنقید کرے، انورمقصود

8  جون‬‮  2023

کراچی(این این آئی)ملک کے معروف مزاح نگار،ڈرامہ نویس اور ادیب انور مقصود نے چیئرمین تحریک انصاف کو بھی فوج کیخلاف سرعام تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔انور مقصود نے ایک یوٹیوب چینل پر حالات حاضرہ سمیت ماضی مستقبل کے بارے میں بھی طنز ومزاح سے بھرپور گفتگو کی۔

انہوں نے کہاکہ ایمانداری میں سب کچھ نہیں ہوسکتا صرف بے ایمانی میں ہوسکتا ہے، ہندوستان میں بے ایمانی ہوتی ہے، چین میں بے ایمانی ہوتی ہے،امریکا میں ہوتی ہے مگروہ ترقی کررہے ہیں، عمران نے چار سال صرف بے ایمانی اور کرپشن پر لگادیے،بھئی کرنے دو کرپشن، تم تعلیم کی بات کرو، صحت کی بات کرو ، اور بات کرو۔انہوں نے کہاکہ عمران خان بہت کچھ کرسکتے تھے، کرنے کی لاکھوں چیزیں تھیں مگر عمران ایک کھلاڑی ہے اور بقول اس کے وہ مغرب کو جانتا ہے، مگر مغرب کو بہت لوگ جانتے ہیں،جو پاکستانی 50 سال سے وہاں رہ رہے ہیں، جن کے بچے 30 سال سے وہاں وہ بھی مغرب کو جانتے ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ مگر عمران کو بھی چاہیے کہ ہم فوج کے خلاف بات نہیں کرسکتے،چاہے آپ کو کوئی بات اچھی لگے یا بری لگے،پنجاب کے غریب طبقے میں ہر گھر میں کوئی نہ کوئی فوجی آپ کو ملے گا،آپ کو وہیں سے ووٹ چاہئیں،اس لیے آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ سرعام فوج پر تنقید کریں۔انور مقصود نے مزید کہا کہ عمران مشہور تو ہیں، سزا ہوگئی تو منڈیلا بن جائے گا اور اگر ملک سے نکال دیا تو خمینی بن جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…