جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

دیپیکا نے کنگ خان کو پسندیدہ’ ’کو اسٹار‘‘ قرار دیدیا

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)معروف بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ان کے پسندیدہ کو اسٹار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا کہ شاہ رخ اور میں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں فلم اوم شانتی اوم سے شروع ہونے والی

کچھ بہترین فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا، میں اپنے پسندیدہ کو اسٹار کے ساتھ کام کررہی ہوں،ہمارا ایک اچھا تعلق ہے اور میرے خیال سے ناظرین بھی ہمیں ساتھ کام کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔فلم پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ہم دونوں اس فلم کا کریڈیٹ لے سکتے ہیں، فلم کیلئے شاہ رخ خان نے اچھی ورزش اور کھانے پینے کا خیال رکھا ہے لیکن یہ ایک ٹیم ورک ہے جس کے ساتھ ہم نے کام کیا ہے۔دوران گفتگو اداکارہ نے فلم پٹھان میں اپنے کردار سے متعلق کہا کہ یہ ایک ایسا کردار ہے جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں نبھایا۔واضح رہے فلم پٹھان میں اداکارہ ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں اور یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے جبکہ بھارت میں فلم پٹھان تنازع کاشکار ہے۔دیپیکا پڈوکون اوم شانتی اوم، چنائے ایکسپریس اور ہیپی نیو ائیر سمیت کئی بالی وڈ فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گرہوچکی ہیں اور اب جلد ہی ان کی فلم پٹھان بھی ریلیز ہونے والی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…