جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

ساتھ نبھانے کے لیے ایک لمبا سفر طے کرنا ہے،اداکارہ صبا قمر

datetime 19  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی نئی انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو یہ قیاس کرنے پر مجبور کردیا ہے کہ اداکارہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔اداکارہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مختصر ویڈیو شیئر کی

جس میں 365 دن یعنی ایک سال کا ساتھ مکمل ہوجانے کی خوشی منائی گئی۔اداکارہ نے پہلے اپنے سامنے رکھے گلدستے ویڈیو میں دکھائے جن پر 365 کا ہندسہ درج تھا بعد ازاں کیمرے میں خود آئیں جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔گلدستوں کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ ساتھ نبھانے کے لیے ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔اس پوسٹ پر مداح قیاس کررہے ہیں کہ اداکارہ کو اپنا جیون ساتھی مل گیا ہیلیکن اس بار انہوں نے اسے خفیہ رکھا ہے۔صبا قمر نے سال 2021 کے آغاز میں بھی پاکستانی نڑاد آسٹریلوی کاروباری شخص اور یوٹیوبر عظیم خان سے جلد شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا، تاہم بعد ازاں عظیم خان سے راہیں جدا کرلی تھیں۔حال ہی میں صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ رواں برس کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔اداکارہ کا بتانا تھا کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے ایک شخص کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور ان سے تعلقات کے بعد ان کا محبت سے متعلق خیال ہی تبدیل ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…