فلم ’آر آر آر‘ میں کیمیو کردار ادا کرنے کیلئے اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ نے کروڑوں روپے معاوضہ لیا

  بدھ‬‮ 12 جنوری‬‮ 2022  |  17:23

ممبئی(این این آئی)معروف فلم ’باہو بلی‘ کے ہدایت کار راجا مولی کی فلم ’آر آر آر‘ میں کیمیو کردار ادا کرنے کیلئے اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ نے کروڑوں روپے معاوضہ لیا۔بالی وڈ ہنگامہ کے مطابق ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم ’آر آر آر‘ کے لیے عالیہ بھٹ نے اتنا ہی معاوضہ لیا جتنا وہ ممبئی میں دیگر ہدایت کاروں سے وصول کرتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آر آر آر‘ میںعالیہ بھٹ کا کردار مختصر تھا، اداکارہ پوری فلم میں 20 منٹس کیلئے اسکرین پر نظر آئیں اور اس کے لیے اداکارہ نے 9 کروڑ

روپے معاوضہ لیا۔دوسری جانب فلم میں اجے دیوگن کی موجوگی ایک مشکل صورتِ حال ہے،اگرچہ اداکار فلم میں مہمان کے طور پر نظر آئے لیکن کردار کی نشو ونما اور اثر کے لحاظ سے وہ ایک ہیرو تھے۔ذرائع کے مطابق اجے دیوگن نے فلم میں سات دن کام کرنے کے 35 کروڑ روپے وصول کیے۔

زیرو پوائنٹ

موچی شاعر

آپ اگر جڑانوالہ سے نکلیں تو 25 کلو میٹر بعد روڈالہ کا چھوٹا سا قصبہ آ جاتا ہے‘ روڈالہ میں سڑک کے کنارے ایک موچی چالیس سال سے لوگوں کے جوتے مرمت کررہا ہے‘ اس کا نام منور شکیل ہے اور یہ خاندانی موچی ہے‘ والد چک 280 گ ب منج میں جوتے بناتا تھا‘ منور اس کا اکلوتا بیٹا ....مزید پڑھئے‎