جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان نے شادی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

datetime 23  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی وڈ کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار کیے جانے والے سلمان خان نے ایک بار پھر شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے 14ویں سیزن کی آخری قسط میں 6 سالہ بچے نے سلمان خان کے

شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کر دیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق سلمان خان جو کہ بگ باس کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں نے بچے کو جواب دیا کہ اگر میں مناسب وقت پر شادی کرلیتا تو آج تمہاری عمر کے پوتے پوتیوں والا ہوتا۔’بگ باس‘ کے ڈانس دیوانے کنٹیسٹنٹ سہیل خان جب اسٹیج پر آئے تو سلمان خان نے ان سے ان کا نام پوچھا جس پر 6 سالہ لڑکے نے کہا کہ میں آپ کے چھوٹے بھائی سہیل خان جیسا ہوں۔خیال رہے کہ سلمان خان 55 سال کے ہو چکے ہیں مگر تاحال کنوارے ہیں۔ انہیں فلم نگری کا کنوارا سپراسٹار بھی کہا جاتا ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین کنوارے اداکار کا ’اعزاز‘ رکھنے والے سلمان خان کے متعلق قریبی دوست ساجد ناڈیہ والا نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ 1999 میں سلمان خان پر شادی کا بھوت سوار ہو گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…