کورونا وائرس نے ہالی ووڈ کی رونقیں اجاڑ دیں اربوں ڈالرز ڈوبنے کا خطرہ

23  مارچ‬‮  2020

لاس اینجلس (این این آئی)دنیا بھر میں کوروناوائرس نے کسی عفریت کی طرح پنجے پھیلالیے ہیں لوگ کورونا کی دہشت سے اپنے گھروں میں سہمے بیٹھے ہیں ہر چہرے سے خوف جھلک رہا ہے، گلیاں سڑکیں سنسان پڑی ہیں۔ اس جان لیو ااور مہلک وائرس نے اب تک 13 ہزار سے زائد زندگیاں نگل لی ہیں جب کہ لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہیں۔کورونا وائرس نے جہاں عالمی معیشت پر بہت برے اثرات مرتب کیے ہیں

وہیں اس نے دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ کی انڈسٹری یعنی ہالی ووڈکو بھی ویران کردیا ہے۔ اربوں کھربوں کے بجٹ سے بننے والی ہالی ووڈ کی تقریباً تمام زیر تکمیل فلموں کی شوٹنگ بند ہوگئی ہیں۔ جب کہ سینما اور تھیٹرز میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔یو ایس انٹرٹینمنٹ انڈسٹری یونین آئی اے ٹی ایس ای (انٹرنیشنل الائنس آف تھیٹریکل اسٹیج ایمپلائیز) کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ہونے والے حالیہ شٹ ڈاؤن کی وجہ سے ہالی ووڈ کے تقریباً ایک لاکھ 20 ہزارلوگ بے روز گار ہوگئے ہیں۔ صرف یہی نہیں انٹرٹینمنٹ کے شعبے سے جڑے کئی بڑے اور مہنگے ترین ایونٹس بھی کورونا وائرس کے باعث  منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ دی ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق  کورونا وائرس سے متعلق فیصلوں کے اثرات کی وجہ سے رواں سال ہالی ووڈ کو 20 بلین ڈالرز کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…