خود کو دوبارہ توانائی بھرنے کیلئے دوسال کیلئے فلم انڈسٹری چھوڑ رہا ہوں : ابھیشک

31  اگست‬‮  2018

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے فلم انڈسٹری سے دو برس تک کنارہ کشی سے متعلق بالآخر بتا ہی دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کے صاحبزادے و اداکار ابھیشیک بچن نے فلم نگری سے دور رہنے سے متعلق بتایا ہے کہ فراموش ہونے کے مقابلے میں کسی ایک جگہ تھم جانا میرے لیے بڑا خوف ہے کیوں کہ میں اپنی زندگی میں اپنے مقام کو دوبارہ جاننا چاہتا ہوں اور خود کو دوبارہ توانائی سے بھرنا چاہتا ہوں، اسی لیے میں نے دو برس کنارہ کشی میں گزارے۔ابھیشیک نے کہا کہ یہ صرف (فلمی) صنعت کی بات نہیں ہے بلکہ خود زندگی میں بھی یہی ہوتا ہے۔

آنکھ سے دور ہونے پر لوگ دماغ سے بھی محو ہوجاتے ہیں، پہلے میرے متعلق یہی خیال کیا جارہا تھا کہ لوگ مجھے بھول جائیں گے لیکن میں بہت مطمئن تھا کہ ایسا نہیں ہوگا۔ابھیشیک کی دو سالہ کنارہ کشی سے متعلق ایشوریہ کا کہنا ہے کہ میں ابھیشیک کے فیصلے سے ابتداء سے ہی متفق ہوں کیوں کہ انہوں نے یہ کنارہ کشی اپنے کام پر نظر ثانی کرنے کے لیے اختیار کی تھی اور اْن کا یہ اقدام انتہائی قابل تعریف ہے کیوں کہ ابھیشیک تمام کمزوریاں اور تجربات کو خود دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہتے تھے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ایشوریہ نے مزید کہا کہ میرے نزدیک ہر پروفیشنل شخص کو ایسا ہی کرنا چاہیے جیسا کہ ابھیشیک نے کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…