پنجاب حکومت کا روٹی کی قیمت میں 4روپے کمی کا اعلان

14  اپریل‬‮  2024

لاہور (این این آئی)ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے پنجاب حکومت نے روٹی کی قیمت چار روپے کمی کا اعلان کر کے قیمت 16 روپے مقرر کردی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ الحمدللّہ، حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقررکردی ہے۔مریم نوازنے کہا کہ میں نے پنجاب کے تمام اضلاع اورمتعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ اس فیصلے پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ اس اعلان سے ایک روز قبل مریم نواز نے صوبے میں آٹے کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کردیا تھا۔صوبہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2800 روپے سے کم ہو کر 2300 روپے ہو گئی ہے۔چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اس کمی کی وجہ گندم کی قیمت میں کمی کو قرار دیا ہے۔ پنجاب میں گندم کی کٹائی شورع ہو گئی ہے تو مارکیٹ میں نئی گندم کی آمد اور طلب اور رسد کے اصول کے مطابق آٹے کے ساتھ ساتھ بیسن، سوجی اور چوکر کی قیمت میں بھی کمی متوقع ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…