آئندہ ماہ سے موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

26  ستمبر‬‮  2021

لاہور(این این آئی)یونائیٹڈ آٹوموبائلز اور روڈ پرنس یکم اکتوبر سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بالترتیب 5 ہزار اور 3 ہزار روپے تک اضافہ کرسکتی ہیں۔ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹرسائیکل اسیمبلرز کے چیئرپرسن محمد صابر شیخ کا کہنا ہے کہ کمپنیاں ڈیلرز کو

موٹر سائیکلیں فروخت نہیں کررہیں اورکمپنیزاس وقت یہ چاہتی ہیں کہ قیمتوں میں اضافہ ہو۔کئی ڈیلروں نے موٹرسائیکلوں کی دستیابی کے حوالے سے رابطہ کیا تاہم مارکیٹ میں موٹر سائیکلیں آسانی سے دستیاب نہیں۔ڈیلرزکا کہنا ہے کہ اگلے ماہ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔موٹرسائیکل اسیمبلرز کے چیئرپرسن صابر شیخ نے کہا کہ اسٹیل اور ڈالر 169روپے کے قریب جاپہنچا ہے اس کے باعث موٹرسائیکلوں کی قیمتوںمیں اضافہ ممکن ہے۔ ان تمام عوامل کے باعث کمپنیزتنا ئوکا شکار ہیں جبکہ موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتے ہیں جس کے بعد خریداروں کو زیادہ پیداواری لاگت پہنچائی جاسکے گی۔یاد رہے کہ پاکستان کا آٹو سیکٹر بشمول کار اور موٹرسائیکل دونوں حصوں کا انحصار درآمد شدہ پرزوں پر ہے۔ درآمد شدہ اشیا ء ڈالر کے موجودہ ریٹ کے لئے انتہائی حساس ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…