برائلر گوشت کی اونچی اڑان،قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

5  مارچ‬‮  2021

لاہور(این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید6روپے اضافے سے سال کی بلند ترین سطح 355روپے، زندہ برائل مرغی کی قیمت4روپے اضافے سے245روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ فارمی انڈے بھی مزید ایک روپے اضافے سے156روپے فی درجن کی سطح پر رہے۔دوسری جانب مکوآنہ میں برائلر مرغی

کے گوشت کی قیمت میں 4روپے فی کلو مزید اضافے سے سرکاری قیمت 349 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے، سستا پروٹین سمجھا جانے والا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا، گاہک نہ ہونے سے دوکاندار بھی پریشان ہو گئے.تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت میں 4روپے فی کلو اور فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن مزید اضافہ ہونے لگا، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مارکیٹ کمیٹی کیجانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 349 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔زندہ برائلر تھوک ریٹ 233 اور پرچون میں 241 روپے فی کلو فروخت ہوئی، جبکہ فارمی انڈے 155 روپے فی درجن اور انڈوں کی پیٹی 4530 روپے مقرر کی گئی۔گزشتہ روز برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں 6روپے فی کلو اضافیسیسال کی بلندترین سطح 345 روپے پرپہنچ گئی تھی۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 345 روپے فی کلو اور فارمی انڈے 154 روپے فی درجن تھی۔ لاہور شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید6روپے اضافے سے سال کی بلند ترین سطح 355روپے، زندہ برائل مرغی کی قیمت4روپے اضافے سے245روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ فارمی انڈے بھی مزید ایک روپے اضافے سے156روپے فی درجن کی سطح پر رہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…