سال نو کا آغاز ،عوام کیلئے مہنگائی کا جن بوتل سے نکل آیا پیٹرول، بجلی اور گیس کے ساتھ آٹے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، حکومت نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا

1  جنوری‬‮  2020

لاہور( آن لائن )حکومت نے سال نو کے آغازپر پیٹرول، بجلی اور گیس کے بعد آٹے کی قیمت میں بھی اضافے کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آٹےکے 20 کلو تھیلےکی قیمت میں 80 روپےکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے جس کے بعد 20 کلو تھیلےکی قیمت 1100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہےکہ گزشتہ ماہ بھی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی

قیمت میں 50 روپےکا اضافہ ہوا تھا اور گزشتہ ماہ آٹے کا تھیلا 970 روپے تک میں فروخت کیا جارہا تھا۔اسی طرح کراچی کے چکی آٹاکے 10کلو تھیلےکی قیمت میں بھی 50 روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد چکی آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 700 روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 ماہ کے دوران کراچی کےچکی آٹےکی قیمت میں دوبار اضافہ ہوا اور 2 ماہ قبل چکی آٹے کا تھیلا600 روپے تک میں فروخت کیاجارہا تھا۔دوسری جانب ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کرتے ہوئے رٹ دائر کر دی گئی ہے۔متفرق درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، وزارت پٹرولیم اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے اور حکومت نے اس بابت کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت سے استدعا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پاکستانیوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دے دیا ہے اور اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا ہے اس کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگیا ہے۔حکومتی اعلامیہ کے تحت پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 61 پیسے فی لیٹرکا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے25 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے دس پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے آ ٹھ پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…