جمعہ‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی مالیاتی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی،دفاعی اخراجات میں بڑا اضافہ

datetime 3  دسمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی مالیاتی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران مجموعی آمدن 1489 ارب روپے رہی، جبکہ مجموعی طور پر اخراجات کا حجم 1775 ارب روپے رہا، پہلی سہ ماہی میں وفاقی حکومت کا

بجٹ خسارہ تو 442 ارب 25 کروڑ روپے رہا، تاہم صوبوں کا سرپلس شامل کرکے مجموعی طور پر بجٹ خسارہ 286 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا، جوجی ڈی پی کا 0.7 فیصد ہے، جولائی سے ستمبر تک سب سے زیادہ رقم 571 ارب 68 کروڑ روپے سود کی ادائیگی پر خرچ ہوئی جو گزشتہ سال سے 12.7 فیصد زیادہ ہے۔دفاعی اخراجات 10.6 فیصد اضافے سے 242 ارب 64 کروڑ روپے تک پہنچ گئے، تین ماہ کے دوران حکومت نے تعلیم پر 15 ارب 65 کروڑ روپے خرچ کیے جو گزشتہ سال سے 20 فیصد کم ہیں، صحت پر 2 ارب 53 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جو پہلے سے 23 فیصد کم ہیں۔ماحولیاتی تحفظ کا بجٹ صرف ساڑھے 13 کروڑ روپے ہی رہا جو پہلے سے 40 فیصد کم ہے، صوبوں کو 612 ارب 47 کروڑ روپے منتقل کیے گئے جو گزشتہ سال سے 50 ارب روپے کم ہیں، تاہم صوبوں نے یہ رقم بھی پوری طرح خرچ نہ کی، بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے پنجاب نے وفاق کو 75 ارب روپے، سندھ نے 35 ارب روپے، خیبر پختونخوا نے 53 ارب روپے اور بلوچستان حکومت نے 37 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…