بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

پٹرول،پاکستان نے نیا ریکارڈ بناڈالا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اکتوبر 2016ء کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 12فیصد کااضافہ دیکھا گیا پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں اضادفہ کے اسباب میں گاڑیوں کی فروخت میں ہونے والااضافہ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبے شامل ہیں ٗعارف حبیب لمیٹڈ کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2016ء کے دوران 2.32 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی ٗاکتوبر 2015ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2016ء کے دوران پٹرول کی فروخت میں 11فیصد ٗ

ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت میں 19فیصد کا اضافہ ملک میں گاڑیوں کی فروخت اور بنیادی ڈھانچہ کی سہولتوں کیلئے بڑے منصوبوں کا آغاز اور تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی ہے۔جبکہ رواں مالی سال 2016-17ء میں جولائی تا اکتوبر کے دوران پٹرول کی فروخت میں 18فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ گذشتہ سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں پٹرول کی کھپت میں اضافہ کی وجہ کاروں

اور موٹر سائیکلوں اوردرآمد کی گئی کاروں کی تعداد میں ہونے والا نمایاں اضافہ ہے ٗ پٹرول کی قیمت میں کمی بھی اس کی کھپت میں اضافہ کا ایک بنیادی سبب ہے ٗٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکلز ملک میں فروخت ہونے والے پٹرول کا 55 فیصد حصہ صرف کرتے ہیں ٗ جنریٹرز کے استعمال میں ہونے والا اضافہ بھی پٹرول کی فروخت کا ایک اہم سبب بنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران ملک میں2.236ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…