مولانا طارق جمیل کی سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات ٗ سانحہ سیالکوٹ پر شرمندگی اور افسوس کا اظہار

22  دسمبر‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی اور مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل سری لنکن ایمبیسی میں سری لنکن ہائی کمشنر سے سیانحہ سیالکوٹ پر افسوس کا اظہا ر کیا ہے ۔ بدھ کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی اور مولانا طارق جمیل نے سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے سیالکوٹ واقع پر

سری لنکن ہائی کمشنر سے افسوس کا اظہار کیا۔ مولانا طارق جمیل نے کہاکہ سیالکوٹ واقعہ پر ہم معذرت کرتے ہیں ،ہمارا دین اس کی اجازت نہیں دیتا ۔اس موقع پر سری لنکن ہائی کمشنر نے کہاکہ سری لنکا پاکستانی حکومت کی جانب سے لیے گئے اقدامات پر مکمل مطمئن ہیں ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا جمیل طارق نے کہاکہ سیالکوٹ واقعہ پر ہم معذرت کرتے ہیں ،بے گناہ کو قتل کرنے والا سب سے زیادہ عذاب میں مبتلا ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام محبت کا درس دیتا ہے ،جہالت کا اندھیرا بہت تاریک ہوتا ہے ،اسلام محبت اور امن کا درس دیتا ہے ،قوم سے کہتا ہوں قرآن پڑھیں ورنہ جانوروں سے بھی بدتر ہوں گے۔مولانا طارق جمیل نے کہاکہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے ،ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سود کھانے والا شدید سزا کا حقدار اور بے گناہ کو قتل کرنے والا سزا کا مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن سفیر کو کہا ہم معافی مانگنے آئیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حضرت عمر کے دور میں ایک قتل ہوا تو انھوں نے کہا محلے والو قتل کا بتاو ورنہ سب

کو قتل کردوں گا۔ انہوں نے کہا کہ درخواست کرتا ہوں حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑھو۔ انہوں نے کہاکہ ہم سر لنکا والوں سے شرمندہ ہیں ،کسی کو حق حاصل نہیں وہ کسی کو جلائیں صرف اللہ کو حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں ہاتھ جوڑ کر سرلنکا والوں سے معافی مانگتا ہوں۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ فیکٹری نے ان کے دو بچوں کے تمام اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور فیکٹری میں ایک سری لنکا شہری کو ہی نوکری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مارنے والوں میں سے کئی کو کلمہ بھی نہیں آتا ۔ انہوں نے کہاکہ فیکٹری میں گیا تو مجھے کہا جب اس کو مار رہے تھے تو اس نے ایک وقت میں کہا میں کلمہ پڑھتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…