تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں کسے قصوروار ٹھہرایا گیا؟ تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ منظر عام پرآگئی

28  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے ایشو پر پی ٹی وی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو قصور وار قرار دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرنعمان نے بغیرکسی

ٹھوس وجہ سے شعیب اخترکیساتھ نامناسب رویہ اختیارکیا۔ کمیٹی نے شعیب اختر،ڈاکٹرنعمان سے ان کاموقف جاننے کے بعدیہ فیصلہ کیا۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ٹی وی سپورٹس کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے.بی بی سی سے بات کرتے ہوئے قومی ہیرو نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا لیکن انھوں نے انکار کر دیا ہے کیونکہ اس واقعہ کی پوری ویڈیو موجود ہے جسے دیکھ کر آسانی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی وی سے کنٹریکٹ کے باوجود دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی بیٹھ کر تبصرے کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بالکل علیحدہ معاملہ ہے جس کا اس واقعے سے قطعاً کوئی تعلق نہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…