یوٹیوب نے پاکستانی صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

7  اگست‬‮  2021

کراچی (این این آئی)یوٹیوب نے آن دا رائز فیچر متعارف کرایا ہے جو اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ابھرتے کریئٹیرز کو ہائی لائٹ کرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق

کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان میں ٹرینڈنگ ٹیب میں ایک نئے سیکشن آن دا رائز میں کریئٹیرز کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔ ہر ہفتے ایک مختلف کریئٹیر کو ہائی لائٹ کیا جائے گا اور ایک پورا دن ٹرینڈنگ میں کریئٹر کے بیج کے ساتھ فیچر کیا جائے گا۔بیان میں بتایا گیا کہ ایک ہزار سے زیادہ سبسکرائبرز والا ہر کریئٹیر اس فیچر کے لیے اہل ہوگا۔کریئٹیرز کو مختلف عناصر کو مدنظر رکھ کر ہائی لائٹ کیا جائے گا، مگر یہ انتخاب ویو کاؤنٹ، واچ ٹائم اور سبسکرائبر گروتھ تک محدود نہیں ہوگا جبکہ مستقبل میں مزید زبانوں کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔کمپنی نے بتایا کہ ہماری ٹیم بھی اہل کریئٹیر کو منتخب کرنے کے عمل کا حصہ ہوگی۔بیان میں بتایا گیا کہ ایک کریئٹیر کو ہر ہفتے ہائی لائٹ کیا جائے گا، ہم ان کو آگاہ کریں گے جب انہیں ہائی لائٹ کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے مداحوں سے اس لمحے کو شیئر کرسکیں۔کمپنی نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ اس سے دنیا کو متاثر کن نئے کریئٹیرز کو دریافت کرنے میں مدد مل سکے گی۔بیان کے مطابق گوگل کا مشن دنیا کی تفصیلات کو منظم کرنا اور اسے عالمی طور پر قابل رسائی اور کارآمد بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…