تاجر آرمی چیف کے پاس پہنچ گئے، پاکستان فوج کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ

9  جون‬‮  2021

راولپنڈی ( آن لائن+ این این آئی ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ممبران نے ملاقات کی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں تجارتی و صنعتی مراکز کی ترقی میں ایف پی سی سی آئی کے کردار کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے

علاقائی ، اقتصادی ماحول سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کاروباری برادری کے کردار کو سراہا اور پاکستان فوج کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کیاگیا ۔ وفد نے پاکستان میں اقتصادی خوشحالی کیلئے محفوظ ، سازگار ماحول کی فراہمی میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، سی پیک میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سی پیک میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال بالخصوص افغان امن عمل میں حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان اپنے آہنی برادر چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کووڈ 19 وباء سے لڑنے اور ویکسین کی فراہمی پر چین کا شکریہ ادا کیا، چینی سفیر نے امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی،چینی سفیر نے افغان مفاہمتی عمل پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…