حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

22  اپریل‬‮  2021

راولپنڈی(آن لائن)سول جج راولپنڈی مصباح اصغرنے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی جانب سے دائر ہرجانے کا دعویٰ ڈگری ہونے کے باوجود عمل نہ کر نے پر مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی محمدحنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے4مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے

یہ وارنٹ حنیف عباسی کی جانب سے ٹرسٹ کو ہرجانے کی مد میں 5 کروڑ روپے کی رقم ادا نہ کرسکنے پر جاری کئے گئے ہیں ٹرسٹ کے وکلانے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ میں کیس منتقلی اور مہلت کی استدعا کی گئی ہے لیکن عدالت عالیہ کا کوئی حکم امتناعی پیش نہیں کیا گیا اسی طرح عدالتی حکم اورمہلت دئیے جانے کوئی وجہ بیان کی گئی ہے نہ ہی رقم کی ادائیگی کی گئی ہے عدالت نے وکلا کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے حنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے یاد رہے کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی جانب سے حنیف عباسی کے خلاف 3 مئی 2012 میں ہتک عزت کادعویٰ دائر کیا گیا تھاجس میں کہا گیا تھا کہ حنیف عباسی نے 2012میں ٹی وی پروگرام میں ٹرسٹ چیئرمین اور ارکان بورڈ پر فنڈز کے غلط استعمال،ہسپتال اور ریسرچ سنٹر کے بورڈ ممبران پرصدقات اور عطیات کے پیسوں میں سے ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہیں لینے کا الزام لگایا گیاتھا حالانکہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کا کینسر ہسپتال خیراتی ہے جو لوگوں کو فری علاج فراہم کرتا ہے۔ سول جج راولپنڈی مصباح اصغرنے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی محمدحنیف عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے4مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…