اتوار‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2024 

پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ بنوں جلسے میں لراوبر، یو افغان‘ اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے، افغان طالبان کے جھنڈے بھی لہرا دیے گئے

6  جنوری‬‮  2021

بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان ڈیمو کریٹک موؤمنٹ کی ریلی میں افغان طالبان کے جھنڈے لہرا دیے گئے جبکہ لرا وبر، یو افغان کے نعرے بھی لگائے گئے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے بنوں میں ہونے والے جلسے میںامیر حیدر ہوتی کی تقریر کے دوران ’لرا وبر، یوافغان‘ کے نعرے لگائے گئے۔لرا وبر یو افغان کے نعرے کا

مطلب اوپر کابل نیچے پشاور یعنی سب ایک ہی افغان ہے۔پنڈال میں شرکا افغان طالبان کے جھنڈے بھی لے کر پہنچے جنہیں سب کے سامنے لہرایا گیا جبکہ شرکا نے ریاستی اداروں کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔ ذرائع کے مطابق شرکا کو ریاستی اداروں اور لراوبر، یوافغان نعروں یا افغان طالبان کے جھنڈے لہرانے سے قیادت نے نہیں روکا۔ دوسری جانب اے این کے مر کزی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے وزیرستان سے باجوڑ اور بلوچستان سے سوات تک نئے خطرات منڈلارہے ہیں اور لگ رہا ہے نئی جنگ شروع کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن پوری پشتون قیادت اب کہہ چکی ہے کہ مزید پختونوں کا خون نہیں بہنے دیں گے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں پاکستانیوں کو بے روزگار کردیا ہے۔ 50 لاکھ گھر بنانے والے ذرا ایک گھر دکھادیں کہ کہاں بنائے گئے ہیں؟ نااہل حکومت اور کچکول توڑنے والوں نے پاکستان کے قرضوں میں 14ہزار ارب روپے کا اضافہ کیا جو گذشتہ 70سالوں میں 30 ہزار تھا۔ بنوں سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے زیراہتمام بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ وزیرستان سے لے کر با جوڑ اور بلوچستان سے سوات تک پختون بھائیوں کے گھر تباہ و برباد پڑے ہیں لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں، نئے گھر بنانے والوں نے کتنے گھر ان علاقوں میں تعمیر کئے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ آج سلیکٹڈ اور نااہل حکومت یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ جلسہ ناکام ہوگیا ہے لیکن آج جنوبی اضلاع کے

عوام نے بھی ثابت کردیا کہ عوام سلیکٹڈ کو مانتے ہیں نہ سلیکٹرز کو۔ عمران خان اپوزیشن میں تھا تو کہتا تھا مہنگائی تب آتی ہے جب حکمران چور ہو، 70 سال کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی آج ہے جس کا مطلب کہ عمران خان ہی سب سے بڑا چور ہے۔ امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ وزیراعظم خود ہندوستان کے ساتھ کرتارپور راہداری کا افتتاح کرتا ہے لیکن پشتونوں پر تجارتی راستے بند کئے

جارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پشتونوں کے تمام تجارتی راستے کھول دیے جائیں۔ اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ اے این پی دورحکومت میں صوبائی حقوق کی جنگ جیتی گئی، این ایف سی ایوارڈ کا اجراء کیا گیا، اٹھارہویں آئینی ترمیم پاس کی گئی جسکے خلاف آج سازشیں ہورہی ہیں لیکن یہ واضح ہونا چاہیئے کہ جو بھی پشتونوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے اور اٹھارہویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے

کی کوشش کریں گے، انکے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے اور اسکی حفاظت کریں گے۔ موجودہ حکومت وفاق سے اپنا حق بھی نہیں مانگ سکتی، وزیراعلیٰ عمران خان کے سامنے بول بھی نہیں سکتا۔امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ ڈھائی سال بعد عمران خان نے خود اعتراف کرلیا کہ انکی تیاری نہیں تھی تو اپنے سلیکٹرز کو کم از کم بتادیتے کہ یہ آپ کی بس کی بات نہیں۔ اب سلیکٹرز کو بھی ایک فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں عمران خان بچانا ہے یا پاکستان۔ پی ڈی ایم پاکستان کو بچانے نکلی ہے اور ملک میں حقیقی جمہوریت، آئین کی بالادستی، صوبائی خودمختاری اور حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی۔
۔

موضوعات:



کالم



ایک نئی طرز کا فراڈ


عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…