ممبئی میں شاہ رخ خان کا گھر ”منت”کس شہر سے کنٹرول ہونے لگا؟حیرت انگیز انکشاف

29  ستمبر‬‮  2020

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا ممبئی میں گھر ‘منت’ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ‘کنٹرول’ ہونے لگا۔شاہ رخ خان کا ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں قائم گھر ‘منت’ عالیشان محل کہلاتا ہے اور اس 6 منزلہ بنگلے میں گھر، اسٹوڈیو سمیت اہم نوادرات بھی موجود ہیں۔

بالی وڈ اداکار کی اہلیہ گوری خان انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں اور وہ اپنے گھر کی تزئین و آرائش بھی خود کرتی ہیں تاہم اب انہوں نے خود ہی گھر کے معاملات دہلی سے کنٹرول کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں گوری خان کا کہنا تھا کہ دہلی میں رہائش پذیر ان کی والدہ سویتا  ان کے گھر کا انتظام کنٹرول کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ والدہ مسلسل ‘منت’ کے اسٹاف سے کالز اور واٹس ایپ کے ذریعے رابطے میں رہتی ہیں اور صفائی سمیت ہر چیز کی دیکھ بھال کا جائزہ لے رہی ہوتی ہیں۔گوری خان کا کہنا تھا کہ والدہ واٹس ایپ اور تصاویر کے ذریعے ملازمین کو بتاتی ہیں کہ کون سی جگہ گندی ہے اور کہاں صفائی کی ضرورت ہے، اس سے وہ مصروف بھی رہتی ہیں اور میرا اسٹاف بھی چوکنا رہتا ہے۔لاک ڈاؤن کی مصروفیات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران باہر کا کھانا منع تھا تو شاہ رخ خان نے کچن سنبھالا اور طرح طرح کے کھانے بنائے۔خیال رہے کہ شاہ رخ خان کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے تاہم ابھی ان کے پاس کوئی فلم نہیں ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران انہوں نے زیادہ تر وقت فیملی کے ساتھ گزارا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…