پی آئی اے میں 10ارب کی کرپشن تحقیقات نیب کے سپرد

27  اگست‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن)پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پاکستان ائیر لائن میں مبینہ 10 ارب روپے کی کرپشن کا سکینڈل تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ سکینڈل کی تحقیقات جلد کر کے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے ۔پی آئی اے میں دس ارب کا سکینڈل نواز شریف کے دور اقتدار میں ہوا تھا۔

سابق وزیر اعظم نے سری لنکا اور دیگر ممالک سے جہاز ڈرائی لیز پر حاصل کئے تھے جس سے ادارہ کو دس ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔اس بھاری کرپشن کا انکشاف پی آئی اے کے مالی سال 2018-19 کے آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے جس پر پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے سیر حاصل گفتگو کی ۔کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کنوینئر راجہ ریاض کی صدارت میں ہوا ۔راجہ ریاض کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور وہ ماضی میں پیپلز پارٹی سے منسلک رہے ہیں جبکہ پنجاب میں شہباز شریف حکومت میں اپوزیشن لیڈر کا کردار بھی ادا کر چکے ہیں۔کمیٹی کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ نواز شریف دور حکومت میں پی آئی اے حکام نے ڈرائی لیز پر کئی طیارے حاصل کئے تھے اور قواعد وضوابط کے برعکس اربوں روپے کے کنٹریکٹ کئے گئے جس سے پی آئی اے کو دس ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ممبران کمیٹی نے اس بھاری کرپشن کا معاملہ دیکھ کر انگشت داندان رہ گئے اور اس سیکنڈل کی تحقیقات کا معاملہ چیئرمین نیب کو بھیج دیا اور ہدایت کی کہ جلد تحقیقات کر کے قومی دولت لوٹنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔آڈٹ حکام نے کہا کہ پی آئی اے کے افسران اور ملازمین میں سمگلنگ میں بھی ملوث ہیں ،سات ملازمین کے خلاف مقدمات قائم ہوئے ہیں تاہم ابھی سزا کسی کو بھی نہیں ہوئی ،صرف ریٹائرڈ کر کے معاملے کو دبا دیا گیا ہے جبکہ ایک ملازم اقبال جو مقدمہ میں ملوث ہیں اہم عہدے پر براجمان ہیں ،ذیلی کمیٹی نے یہ معاملہ ایف آئی اے کو ارسال کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…