اب پاک افغان بارڈر سے داخل اور واپس جانیوالے تمام افراد کو یہ کام ضرور کرنا ہوگا، بڑی پابندی عائد کردی گئی

25  مارچ‬‮  2019

لنڈی کوتل(این این آئی) ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیرنے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر سے داخل اور واپس جانیوالے تمام افراد کو پولیو کے قطرے ضرورپلائیں گے ، ،عمر کی کوئی شرط نہیں ،بچوں ،بوڑھوں جوانوں اور خواتین کوقطرے پلانے سے وائرس کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر طورخم بارڈر پر انسداد پولیو مہم کا کا باقا عدہ افتتاح کر دیا گیا ۔افغانستان انے جانے والے مسافروں کو پولیو قطرے پلا گئے اس حوالے سے ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں یونیسیف کے ڈاکٹر جوہر خان ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر، ڈسٹرک سرجن ڈاکٹر ایوب افریدی ، ایمرجنسی اپریشن سنٹر کوآرڈی نیٹر عقیل یوسفزئی ،ملک ماصل خان شینواری ،ملک خلیفہ شلمانی ملکزادہ جمیل افریدی ودیگر مشران بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر ،یونیسف کے ڈاکٹر جوہر خان ،ڈسٹرک سرجن ایوب افریدی اور دیگر مقررین نے کہا کہ طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے جانے والے مسافروں کو پولیو کے قطرے پلا دی جائے گی اور افغانستان سے روزانہ کے بنیاد پر داخل اور واپس جانیوالے دس ہزار مسافروں کو قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے طورخم بارڈر پر خصوصی انتظامات کئے گئے جس کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ہے طورخم بارڈر پر انسداد پولیو مہم کے لئے پولیو کے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں یونیسف کے ڈاکٹر جوہر نے کہا کہ پورے پاکستان میں ایسی سال 6پولیوں کیسیز کی تصدیق ہوگئی ہیں جس میں ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار ذخہ خیل ضلع باجوڑ کراچی اور دیگر شہر شامل ہیں انہوں نے بارڈر پر موجود مشران اور اہلکاروں سے کہا کہ طورخم بارڈر پر انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت حکام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ملک سے اس موضی مرض کا خاتمہ ہوسکے ۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…