چاولوں کی کون سی قسم صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ پڑھیے تفصیلات

4  جنوری‬‮  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)  یوں تو چاول نشاستے سے بھرپور غذا ہے اور یہ صحت کے لیے نہایت فائدہ مند غذا سمجھی جاتی ہے، لیکن کیا واقعی ایسا ہی ہے؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاولوں کے صحت کے لیے مفید ہونے کا انحصار اس بات پر ہے کہ کھائے جانے والے چاول کس قسم کے ہیں۔

ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا تھا کہ سفید چاول غذائیت کے اعتبار سے کم ہوتے ہیں۔ سفید چاولوں سے ملوں میں پروسیسنگ کے دوران وٹامن بی، آئرن، اور ریشے صاف کردیے جاتے ہیں۔ گو کہ اس میں آئرن اور وٹامن بی بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں اور پروسیسنگ کے باوجود ان کی مقدار سفید چاولوں میں برقرار رہتی ہے لیکن ریشے بالکل صاف ہو جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ ریشہ ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے نہایت مددگار ہے اور ریشے کے بغیر چاول موٹاپے کا سبب بنتے ہیں۔ دوسری طرف بھورے یا براؤن چاول اپنے مکمل غذائی اجزا کے ساتھ موجود ہوتے ہیں کیونکہ ان کی پروسیسنگ کے دوران صرف ان کا بیرونی چھلکا نکالا جاتا ہے جو کھانے کے قابل نہیں ہوتا۔ بھورے چاولوں میں اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای اور ریشہ بھرپور مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک کپ پکے ہوئے بھورے چاولوں میں 3.5 گرام ریشہ ہوتا ہے جبکہ اسی مقدار کے سفید چاولوں میں ایک گرام سے بھی کم ریشہ موجود ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق بھورے چاولوں میں سبالرین نامی ایک اور مادہ موجود ہوتا ہے جو حیرت انگیز طور پر سفید چاولوں میں موجود نہیں ہوتا۔ یہ بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح براؤن چاول ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بھی کم کرتے ہیں۔ ماہرین کی تجویز ہے کہ چاولوں کو کھانے سے قبل ان کی بہتر قسم کا انتخاب کیا جائے تاکہ ان میں موجود غذائیت سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…