عبدالقدوس بزنجو کے استعفے کا ڈراپ سین، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بڑا اعلان کردیا

25  ‬‮نومبر‬‮  2018

کوئٹہ (آئی این پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو استعفیٰ نہیں دیں گے، ان کے تحفظات کو وزیر اعلی نے دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ، وہ اتوار کو کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے استعفیٰدینے کے بیان کے بعد بلوچستان کی سیاست میں جو ہلچل پیدا ہوئی تھی اس وجہ سے وزیر اعلی بلوچستان اور اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ملاقات کروائی جس میں اسپیکر کے تحفظات وزیراعلی نے دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔معاملات جلد درست ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کے اسپیکر بننے سے وہ سیاسی طور پر غیرفعال ہو گئے تھے اور ان کا اپنے حلقے میں جماعت سے رابطہ کٹ سا گیا تھا جو انہیں پسند نہیں تھا، وہ سماجی طور پر لوگوں سے دور ہوگئے تھے مگر وہ لوگوں سے دور نہیں رہنا چاہتے ہیں اس لئے مسئلہ پیدا ہوا۔صادق سنجرانی نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجواپنے عہدے کو برقرارر کھتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اور وہ استعفیٰنہیں دے رہے ارو نہ ہی سردار سرفراز ڈومکی استعفیٰ دیں گے۔اس موقع اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام اور پارٹی کی خدمت کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ انہیں سے کچھ تحفظات تھے جو اب دور ہو گئے ہیں وہ پارٹی کو کمزور نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی وزیر اعلی کے منصب کے خواہش مند ہیں، پارٹی کی ساکھ کو بھی اب نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو استعفیٰ نہیں دیں گے، ان کے تحفظات کو وزیر اعلی نے دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ، وہ اتوار کو کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…