این اے 131میں دوبارہ گنتی کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم ،سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

8  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (سی پی پی)سپریم کورٹ نے این اے 131 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست منظور کرلی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل دو رکنی بینچ نے این اے 131 لاہور پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر مختصر سماعت کی۔

چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ حلقے کا نتیجہ آچکا ہے، اس صورت میں حلقے کی نمائندگی کیسے روک سکتے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کے معاملات میں ہائی کورٹ کیسے مداخلت کرسکتی ہے۔سعد رفیق کے وکیل سردار اسلم نے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا کہ عمران خان 5 نشستوں سے کامیاب ہوئے ہیں اور عمران خان نے نشست برقرار رکھی تو ٹربیونل سے رجوع کریں گے، جیت کا مارجن 5 فیصد سے کم ہو تو دوبارہ گنتی ہوسکتی ہے، ریٹرننگ افسر کو دوبارہ ووٹوں کی گنتی کرنے کا اختیارہے۔ عمران خان نے بھی تمام حلقے کھولنے کا کہا تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ سیاسی تقریر ہے اور اس کا سیاسی طور پر جائزہ لیں گے،ہم نے کل بھی ہائیکورٹ کا ایسا ہی حکم نامہ معطل کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔خیال رہے کہ این اے 131 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ (ن)کے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی تھی۔تاہم اس شکست کے بعد خواجہ سعد رفیق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے ریٹرننگ افسر سے رجوع کیا تھا، تاہم انہوں نے مکمل گنتی کی درخواست مسترد کردی تھی، جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔4

اگست کو لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ سعد رفیق کی این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 131 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تھا۔ لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی جانب سے اپنے وکیل بابر اعوان کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں چیئرمین تحریک انصاف نے موقف اپنایا تھا کہ حلقہ این اے 131 میں عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار مسلم لیگ (ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے 83 ہزار 633 ووٹ لیے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…