وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کون ہوگا؟ پرویز خٹک ،اسد قیصر یا میں؟ عاطف خان کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا، دوٹوک اعلان

31  جولائی  2018

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عاطف خان نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ، وزارت اعلی کے حوالے سے وہی فیصلہ کرینگے، وزیراعلی میں بنوں، پرویز خٹک یا اسد قیصر فیصلہ سب کو قبول ہوگا۔ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک صحافی نے عاطف خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کا نام وزارت اعلیٰ کیلئے فائنل ہوچکا ہے جس پر عاطف خان نے جواب دیا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ

عمران خان ہمارے لیڈرہیں اور فیصلہ بھی وہی کرینگے ۔ عاطف خان نے کہا کہ وزیراعلی میں بنوں ، پرویز خٹک یا اسد قیصر ، عمران خان کا فیصلہ سب کو قبول ہوگا۔قبل ازیں خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے حوالے سے قیاس آرائیوں نے دم توڑ دیا ہے، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تحریک انصاف میں اختلافات کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان جس کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بنائیں گے وہ مجھے قبول ہوگا، انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان امریکہ سے بھی وزیراعلیٰ لے آئیں تو تب بھی وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں اختلافات کی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں، پارٹی جو سیٹ مجھے چھوڑنے کا کہے گی وہ میں چھوڑ دوں گاواضح رہے کہ گزشتہ روز پرویز خٹک نے 45 نو منتخب ایم پی ایز کااجلاس طلب کیاتھا۔ سپیکر ہاؤس پشاورمیں نومنتخب اراکین کو اعتماد میں لینے کیلئے غیر رسمی اجلاس ہواتھاجس کے بعدخیبر پختونخوا میں میں پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بننے کا خدشہ پیدا ہو گیاتھا۔ذرائع کیمطابق پرویز خٹک نے بغیر اجازت کے سپیکر ہاؤس میں نو منتخب اراکین کو اعتماد میں لینے کیلئے اجلاس بلایا ۔

جس میں تیس سے زائدنو منتخب اراکین نے شرکت کی۔تاہم وزیر اعلی کے عہدے کیلئے امیداوار عاطف خان سمیت کئی دیگر اراکین نے شرکت نہیں کی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک کاکہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلافات نہیں اور وزارتوں کا فیصلہ عمران خان خود کرینگے ۔انکاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، ہم سب خان کے سپاہی ہے، وزارت اعلی کے بارے میں عمران خان فیصلہ کرینگے ، ہمارے ایم پی ایز میں کوئی اختلاف نہیں، عمران خان جو بھی فیصلہ کرے گا قبول ہوگا، ایم پی ایز کا تعارفی اجلاس تھا۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…