بیت اللہ غلاف ’’کسوہ‘‘تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا گیا حاجیوں کو اس مرتبہ حجاز مقدس میں کیسے خوش آمدید کہا جائیگا تفصیلات پڑھ کر آپ کا بھی دل چاہے گا کہ کاش آپ بھی وہاں ہوتے

19  جولائی  2018

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جنرل پریزیڈینسی برائے الحرمین الشریفین نے آیندہ حج سیزن کے لیے اپنے دوماہی منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز کردیا ہے۔اس کی ابتدا یکم ذو القعدہ سے ہوئی ہے اور یہ ذو الحجہ کے اختتام تک جاری رہے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتھارٹی کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے کہا

کہ ان کا ادارہ اس سال 1439ھ کے حج سیزن کے لیے تمام تیاریاں بروقت مکمل کرنا چاہتا ہے اور حجاج کرام کو انتظامی سے لے کر انسانی وسائل تک اور رہ نمائی سے فنی خدمات تک ہر طرح کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی تاکہ وہ بآسانی اور بہتر طریقے سے مناسک حج ادا کرسکیں۔انھوں نے بتایا کہ عازمین حج کو شرعی اصولوں کے مطابق مناسک حج کی ادائی میں معاونت اور رہ نمائی مہیا کرنے کی غرض سے اقدامات کیے گئے ہیں۔اس ضمن میں ورکشاپوں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں شیوخ ، علماء ، انسٹرکٹروں اور مذہبی شخصیات نے لیکچر دئیے تھے۔اس کے علاوہ قرآن مجید کے نسخے ، مذہبی کتب اور پمفلٹس کی تقسیم کی جارہی ہے اور مسجد الحرام میں دیے جانے والے جمعہ کے خطبات کے دس زبانوں میں تراجم عازمین حج وعمرہ اور زائرین میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔شیخ سدیس نے بتایا کہ حج سیزن کے دوران میں مسجد الحرام کے تما م 210 دروازے اور مسجد نبوی کے ایک سو دروازے کھلے رہیں گے۔ مسجد الحرام کے 38 داخلی دروازے خصوصی افراد اور سات صرف خواتین کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ مسجد الحرام میں آبِ زم زم لینے کے لیے ماربل کے 660 فوارے لگائے گئے ہیں اور مسجد نبوی میں ان کی تعداد 60 ہے۔مسجد الحرام میں پینے کے پانی کے 25 ہزار ڈسپنسر اور مسجد نبوی میں 23 ہزار ڈسپرر نصب کیے گئے ہیں ۔قوتِ سماعت سے محروم افراد کے لیے جمعہ کے خطبات کی علامتی زبان میں وضاحت کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں ۔خصوصی افراد کے علاوہ ضعیف العمر عازمین کو مناسک حج کی ادائی کے لیے لانے اور لے جانے کی غرض سے سکوٹیوں کے علاوہ مشینی اور ہتھ گاڑیاں مہیا کی جائیں گی۔شاہ عبدالعزیز فاؤنڈیشن غلافِ کعبہ کسوہ کی تزئین وآرائش کے ذریعے اپنا حصہ ڈال رہی ہے

اور اس کو 9 ذو الحجہ کو تبدیل کیا جائے گا۔مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے داخلی راستوں پر آنے والے عازمین کو خوش آمدید کہنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ مصنوعی ہوائی خوشبوئیات کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ان سے کسی قسم کی بْو کے بغیر ٹھنڈک کا احساس ہوگا۔شیخ عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ عازمین حج وعمرہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مسجد الحرا م کے توسیعی منصوبے کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔اس وقت ہر گھنٹے

میں ایک لاکھ سات ہزار عازمین مسجد الحرام میں پہنچتے ہیں۔ ان کے لیے ہزاروں کی تعداد میں بیت الخلاء تعمیر کیے گئے ہیں اور وضو کے لیے بھی ہزاروں ٹونٹیاں لگائی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عازمین ِ کو حج سیزن میں بہتر سے بہتر خدمات مہیا کرنے کی غرض سے اس تمام منصوبے پر عمل درآمد میں دس ہزار سے زیادہ اہلکار ہمہ وقت خدمات مہیا کررہے ہیں۔ان کے علاوہ سعودی وزارت داخلہ سمیت تمام متعلقہ ادارے بھی اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…