عزیزیہ اسٹیل ملز،لندن فلیٹس ٍ ریفرنس میں سمن جاری، نواز شریف بچوں اور داماد سمیت 19ستمبرکو طلب

14  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوٹس کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے بچوں اور داماد کو العزیزیہ سٹیل مل اور لندن فلیٹس ریفرنس میں بھی طلبی کے نوٹس جاری کردئیے، ریفرنس کی سماعت انیس ستمبر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے جمع کرائے گئے العزیزیہ اسٹیلاور ایون فیلڈ پراپرٹی سے

متعلق ریفرنسز پرابتدائی سماعت کی۔ ایون فیلڈریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو انیس ستمبر کوعدالت میں طلب کیا گیا ہے جبکہ لندن فلیٹس ریفرنس میں نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین ،حسن نواز، بیٹی مریم نواز اورانکے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو بھی طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ۔العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف، حسن نواز اورحسین نواز شامل ہیں، کیس کی سماعت بھی انیس ستمبر کو ہوگی۔سمن جاتی امرا لاہور کے پتے پر جاری کئے گئے ہیں، سمن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان 19 ستمبر بروز منگل احتساب عدالت میں حاضر ہو کر اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دیں۔واضح رہے کہ احتساب عدالت میں دائر کئے جانے والے ریفرنسز میں نیب کا موقف ہے کہ ملزمان اپنے اثاثوں کیلیے ذرائع آمدن بتانے میں ناکام رہے لہذا نیب آرڈیننس کے تحت ان کا ٹرائل کرکے سزا دی جائے،یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے اٹھائیس جولائی کے فیصلے کے تحت شریف خاندان کے خلاف مذکورہ ریفرنس لندن پراپرٹی، آف شور کمپنیوں اور العزیزیہ سے متعلق ہیں جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کا ہے۔احتساب عدالت میں آج کاروائی کے دوران میڈیا کے داخلے پر پابندی لگادی گئی تھی، میڈیا ارکان کو بتایا گیا تھا کہ کارروائی مکمل ہونے پر عدالتی عملہ صحافیوں کو ریفرنس سے متعلق آگاہ کردے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی

احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ان کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو 19 ستمبر کو طلب کررکھا ہے۔فلیگ شپ ریفرنس میں فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز ملزمان میں شامل ہیں ،جن پر سولہ آف شور کمپنیاں بنا کر اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…