پاک فوج کی مدد سے بننے والی فلم یلغار نے دنیا کو حیران کر دیا ۔۔ ایک ہی ہفتے میں کتنے کروڑ کا بزنس کر لیا ؟

4  جولائی  2017

کراچی(این این آئی) پاک فوج کی قربانیوں کو اجاگر کرتی پاکستانی فلم یلغار نے ایک ہفتے میں دس کڑوڑ کما لیے، فلمساز، ہدایتکار اور فلم کی کاسٹ نے یلغار کی کامیابی شائقین کے نام کر دی۔پاک آ رمی کے سوات آپریشن کے حقیقی واقعات پر مبنی پاکستانی فلم یلغار، کا باکس آفس پر راج قائم ہے۔ فلم نے پاکستان بھر سے ایک ہفتے کے دوران دس کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

فلم کی کامیابی کے نام ایک شام کراچی میں سجی جس میں فلم کی اسپیشل اسکریننگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ اتری تو مداحوں کا ہجوم امڈ آیا۔ فلمی ستاروں کا کہنا تھا کہ مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار کو کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔ دہشت گردی سے نمٹنے اور پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالتی فلم یلغار کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ یلغار فلم میں جو اسلحہ استعمال کیا گیا ہے وہ پاک فوج کا اسلحہ ہے ۔

مزید شوبز سے 

عالمی شہرت یافتہ فوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 38برس بیت گئے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ فوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 38برس بیت گئے۔ شیر پنجاب کا خطاب پانے والے عالم لوہار کی جگنی آج بھی لوک موسیقی کا حصہ ہے۔ لاتعداد معروف گیتوں کے خالق عالم لوہار نے کم عمری میں ہی گلوکاری کا آغاز کیا۔ چمٹا بجا کر گانا عالم لوہار کی الگ پہچان بنا۔ عالم لوہار کے معروف ترین گیتوں میں اے دھرتی پنچ دریاواں دی، قصّہ ہیر رانجھا اور قصہ سیف الملوک آج بھی زبان زدِ عام ہیں۔ملکہ برطانیہ نے اپنی 25ویں سالگرہ پر عالم لوہار کو خاص طور پر سننے کیلئے اپنے محل میں مدعو کیا۔ عالم لوہار کو پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔ عالم لوہار کے بیٹے عارف لوہار نے بھی والد کے فن کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ اپنی الگ پہچان بھی بنائی۔ عالم لوہار 3 جولائی 1979ء  کو ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ انہیں لالہ موسیٰ میں سپرد خاک کیا گیا۔
فلم’’ٹیوب لائٹ‘‘ سے سینما مالکان اور ڈسٹری بیوٹرز دیوالیہ ہوگئے
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی نے فلم ڈسٹری بیوٹرز اور سینما مالکان کو بھاری نقصان سے دوچار کرواکر رونے پر مجبور کردیا۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ہر سال عید کے موقع پر اپنی فلم نمائش کے لیے پیش کرتے ہیں، سلمان کی فلم ریلیز ہوتے ہی کھڑکی توڑ بزنس کرتی ہے اور سال کی سب سے زیادہ آمدنی والی فلموں کی فہرست میں شامل ہوجاتی ہے گزشتہ کئی برسوں سے ان کی فلمیں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کررہی ہیں لیکن اس بار سلمان شائقین اور ڈسٹری بیوٹرز کی امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئے۔ہدایت کار کبیر خان کی ’’فلم ٹیوب لائٹ‘‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی تاہم فلم، شائقین اور ڈسٹری بیوٹرز کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی ، ریلیز سے قبل امید کی جارہی تھی کہ سلمان کی یہ فلم بھی پچھلی فلموں کی طرح ریکارڈ بزنس کرے گی لیکن ایسا نہ ہوسکا اور فلم کو 100 کروڑ کا بزنس کرنے میں بھی ایک ہفتے کا وقت لگ گیا، اداکار سلمان خان نے تو فلم کی ناکامی کا کوئی اثر نہیں لیا لیکن فلم ڈسٹری بیوٹرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر فیروز آباد کیدو سنیماؤں کے  ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں منافع کی بجائے تقریباً 9 کروڑ 11 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، اسی طرح دیگر سینما مالکان کی جانب سے بھی  بھاری نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ریلیز سے ہونے والے نقصان نے سنیما مالکان اور فلم ڈسٹری بیوٹرز کو سمجھ نہیں آرہا کہ وہ اپنا نقصان کیسے پورا کریں،ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’’دنگل‘‘ اور ’’باہو بلی 2‘‘ کی ریلیز سے جو منافع حاصل کیا تھا وہ سب ڈوب گیا لہٰذا وہ ممبئی جاکر سلمان خان سے ملاقات کریں گے اور اپنے نقصان کو پورا کرنے کیلئے پیسوں کا مطالبہ کریں گے، تاہم سلمان خان کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ وہ فلم ڈسٹری بیوٹرز سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…