لاہور میں گزشتہ سال اس طالبہ پرچاقو سے 23وارکرنیوالے ملزم کا کیا بنا؟طالبہ کو اب کیا خبر سنادی گئی ہے؟افسوسناک انکشاف

19  مئی‬‮  2017

لاہور (مانیٹرنگ دیسک )لاہورمیں گزشتہ سال پرائیویٹ لاء کالج کی طالبہ کواس کے کلاس فیلو نے چاقوکے وارکرکے شدید زخمی کردیاتھا جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیاتھااوراس کامقدمہ عدالت میں چلتارہا ۔مختلف پیشیوں کے بعد سیشن کورٹ نے ملزم کودوماہ کی قید کی سزاسنائی اوراب ملزم دوماہ کی قیدکاٹنے کےبعد جیل سے رہاکردیاگیاہے ۔اوراب ملزم شاہ حسین سرے عام گھوم پھررہاہے

ایک قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق چاقو سےحملہ کرنے والے طالب علم شاہ حسین اورمظلوم طالبہ خدیجہ صدیقی آئندہ ہفتے ہونے والا امتحان ایک ساتھ دینگے اوران کاکمرہ امتحان بھی ایک ہی ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال شاہ حسین کے حملے سے خدیجہ صدیقی کی گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر گہرے زخم آئے تھے جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھی اورہسپتال میں کئی ماہ زیرعلاج رہی ۔شاہ حسین کی رہائی کے بعد ایک انٹرویومیں طالبہ خدیجہ صدیقی نے ملک کے قانونی نظام پرسوالات اٹھائے ہیں اورمایوسی کابھی اظہارکیاہے ۔اس نے کہاکہ میں یہ سمجھ نہیں سکی کہ کوئی شخص میری چھوٹی بہن کے سامنے مجھ پر حملہ کرے ؟۔انہوں نے کہاکہ ملزم اب بھی سرعام پھررہاہے لیکن اس کوپوچھنے والاکوئی نہیں ۔طالبہ نے مزیدکہاکہ میں پاکستان کے قانون سے دلبراشتہ ہوچکی ہوں لیکن اب بھی ملزم کومزیدسزادلوانے کےلئے کوشش جاری رکھوں گی اس موقع پرانہوں نے اپنی پریشانی کابھی اظہارکیاکہ جس وقت ملزم شاہ حسین نےمجھ پرچاقو سے حملہ کیاتھاتومیں اپنی چھوٹی بہن کوسکول سے لینی گئی تھی اورملزم نے میری چھوٹی بہن کے سامنے مجھ پرچاقو کے وارکئے تھے اورمیں شدیدزخمی ہوگئی تھی ۔خدیجہ صدیقی نے کہاکہ میں ملزم کے خلاف مزید چارہ جوئی جاری رکھوں گی ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…