مردان یونیورسٹی قتل،آخری ایس ایم ایس جو ”مشعال“ کی ہلاکت کا سبب بن گیا،افسوسناک انکشاف

15  اپریل‬‮  2017

مردان(مانیٹرنگ ڈیسک)مردان میں گزشتہ روزباچہ خان یونیورسٹی میں قتل ہونے والے مشعال کے حوالے سے ایک اہم انکشاف ہواہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے معروف تجزیہ کارشاہزیب خانزادہ نے انکشاف کیاکہ جمعرات کے روزیونیورسٹی طلبا شعبہ ماس کمیونیکشن کے سامنے اکھٹے ہوئے اوروہاں پران کاایک لیکچراربھی آگیاجس نے ان طلباسے اس جگہ اکھٹے ہونے کی وجہ پوچھی تواس کوطلبانے

جواب دیاکہ مشعال نے ’’گستاخی ‘‘کی ہے ۔مشعال پریہ الزام لگنے پراس لیکچرارنے پوچھاکہ اس کے بارے میں کیاثبوت ہے کہ مشعال نے گستاخی کی ہے تووہاں پرموجود طلباکوئی بھی ثبوت پیش نہ کرسکے ۔اسی د و ران ایک شخص بھی ان طلباکے ساتھ کھڑاہوگیاجس نے کہاکہ مشعال نے بلوچستان میں گستاخی کی تھی اوراس کوبیرون ملک سے فنڈنگ بھی ہوتی ہے وہ یہ باتیں کررہاتھاتولیکچرارکوموبائل پرایک میسج آگیاکہ مشعال گستاخی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتااورنہ ہی اس نے گستاخی کی ہے اوروہ ہاسٹل میں چھپاہواہے۔یہ میسج آتے ہی طلبانے لیکچرارسے موبائل فون چھین لیااوراس کوبھی ڈنڈے مارکرزخمی کردیا،جس کے بعدیہ طلباہاسٹل کی طرف بھاگے اوروہاں پرمشعال کوڈھونڈلیااوراس کے بعد اس کوقتل کردیاگیا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…