افغانستان پاکستان کے خلاف کیا خطرناک سازش کررہا ہے جو اگر پوری ہو گئی تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔۔ دھماکہ خیز انکشاف

10  فروری‬‮  2017

کراچی (این این آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے بعد اب افغانستان بھی پاکستان کو صحرا بنانے کی سازش میں شامل ہو گیا ہے جس کا نوٹس کیا جائے۔بھارت درجنوں ڈیم بنا چکا ہے

جبکہ سینکڑوں زیر تعمیر ہیں جس سے دونوں ممالک کے مابین 18.5 ملین ایکڑ فٹ کی تقسیم کا فارمولا متوازن نہیں رہا ہے جس سے پاکستان کی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس کی نتیجہ جنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اب افغان حکومت سات ارب ڈالر کی لاگت سے مختلف مقامات پر ایک درجن سے زیادہ ڈیم بنا رہی ہے جس سے دریائے کابل کے پانی میں پاکستان کا حصہ سترہ فیصد کم ہو جائے گا جس سے عوام،صنعت اورزراعت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے۔ یہ ڈیم پانچ ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی استعداد کے حامل ہونگے جس سے ڈیورنڈ لائن کے اس طرف صوبہ خیبر پختوان خواہ اور فاٹا میں رہنے والی پختون آبادی بری طرح متاثر ہو گی۔گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں کشیدگی کی پہلو نمایاں رہا ہے جس سے دونوں ممالک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ دونوں ممالک کی پشتون آبادی جو پانچ کروڈ سے زیادہ ہے

میں سے بہت افراد بری طرح متاثر ہو ہوئے ہیں۔ ڈیورنڈ لائن کے دونوں طرف کی آبادی اس سے پہلے ہی استحصال، مواقع کی کمی، قدرتی آفات اور فوجی آپریشنز کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے اور انکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔دونوں ممالک کے مابین اعتماد سازی کی ضرورت ہے اور اگر اس مسئلے کو دونوں ملکوں نے مل کر حل نہ کیا گیا عوام کے مصائب اور دونوں ممالک کے مابین کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا جو کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…