ایم کیو ایم پاکستان اور لندن سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے دفاع کیلئے میدان میں کود پڑی، بڑا اعلان کر دیا!!!

11  ‬‮نومبر‬‮  2016

کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور لندن نے مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر نہال ہاشمی کی جانب سے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو دہشت گردی کی علامت قرار دیئے جانے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان امین الحق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نہال ہاشمی نے عشرت العباد سے متعلق غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی، اس طرح کے بیانات مسلم لیگ(ن) کی دشمنی کے علاوہ کچھ نہیں ہے، جب مسلم لیگ (ن) کی اعلی ترین قیادت ایم کیوایم کے مرکز خود چل کر آتی تھی اس وقت نہال ہاشمی جیسے لوگوں کو ایم کیوایم دہشت گرد تنظیم نہیں لگتی تھی۔ کراچی آپریشن کا آغاز بھی گورنر ہاؤس میں نواز شریف صاحب نے اسحاق ڈار ، چوہدری نثار اور خود موصوف کے ہمراہ فخریہ انداز میں شروع کیا تھا۔دوسری جانب ایم کیو ایم لندن کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہے کہ نہال ہاشمی نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ہے، نہال ہاشمی پہلے کونسلر کا الیکشن جیت کر دکھائیں، وہ مسلم لیگ (ن) کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں، امید ہے (ن) لیگ نہال ہاشمی سے ان کے بیان کی وضاحت طلب کرے گی۔واضح رہے کہ نئے گورنر سندھ کی تقریب حلف برداری کے بعد نہال ہاشمی نے کہا تھا کہ پاکستان مخالف لوگوں نے پرویز مشرف دور میں گورنر ہاس میں ڈیرہ ڈالا تھا، 14 سال پہلے بانی ایم کیوایم کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کا نمایندہ گورنرہاس بھیجا گیا لیکن آج گورنر ہاس سے پاکستان کو نہ ماننے والوں اور دہشت گردی کی آخری علامت کا بھی خاتمہ ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…