وہا ب ریا ض نے 6سال پرانی یا د تا زہ کر ڈالی گورے حیران رہ گئے

11  اگست‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے چوتھے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمو ں نے ٹا س کے بعد دونو ں ٹیمو ں نے کا لیا ں پٹیا ں بند کر سا نحہ کو ئٹہ پر ایک منٹ کی خا مو شی اختیا ر بھی ۔اوول ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی باؤلرز نے انگلش بلے بازوں کے دانت کھٹے کر دیے ۔اوپنر ایلکس ہیلزکو محمد عامر نے پوویلین بھیجا جس کے بعد سہیل خان نے الیسٹر کک کی وکٹ اڑائی ۔۔ٹیم میں واپسی کرنے والے وہاب ریاض نے اپنے 6سال پہلے کے باؤلنگ سپیل کی یاد تازہ کرتے ہوئے جو روٹ کے بعد جیمزونس کو آؤٹ کرکے میزبان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار دکھائی دیتی ہے اس لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ چوتھی اننگز کھیلنے والی ٹیم مشکل میں ہوسکتی ہے ۔پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے ۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ راحت علی کی انجری کی وجہ سے وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جارہی سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان ٹیم پر 2-1 کی برتری حاصل ہے۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…