بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

گھر سے نکالے جانے پر بیٹے کا خون سفید ہوگیا ،دوست کیساتھ ملکر باپ کو قتل کر دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں گھر سے نکالے جانے پر بیٹے کا خون سفید ہوگیا ، گھر سے نکالنے کی رنجش پر بیٹے نے دوست کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا ۔ رپورٹ کے مطابق گھر سے نکالنے کی رنجش پر بیٹے نے دوست کیساتھ ملکر باپ کو قتل کر دیا

جب کہ دوسرے بیٹے نے وقوعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی جو ناکام رہی یہ فسوسناک واقعہ فیصل آباد میں ملت ٹائون کے علاقہ چک نمبر198رب منیاں والا میں پیش آیا ، جہاں کے رہائشی محمد اشرف نے کام کاج نہ کرنے پر چھوٹے بیٹے بلال کو گھر سے نکال دیا جب کہ خود محمد اشرف دن کو مستری کا کام اور رات کو انڈے فروخت کرکے گزربسر کرتا تھا تاہم گزشتہ شام جب وہ انڈے فروخت کرنے کے بعد گھر واپس پہنچا تو بلال نے اپنے دوست رمضان عرف جانی کے ساتھ مل کر اپنے باپ کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق قتل کے بعد مقتول کے بیٹے علی اصغر نے معاملہ کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج سے حقیقت سامنے ا?گئی جس کے بعد ملت ٹائون پولیس نے علی اصغر کے بیان کی روشنی میں بلال اور اس کے دوست رمضان عرف جانی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…