بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

سکول جانے والے بچوں کیلئے اہم خبر ،پنجاب حکومت نے بھی بڑا اعلان کردیا

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

لاہور، اسلام آباد( آن لائن، این این آئی ) پنجاب حکومت نے طلبہ کی اسکول میں حاضری کے لیے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے دیا۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل

عملدرآمد کروایا جا رہا ہے اور تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے بچوں کی اکثریت کو کورونا ویکسین لگوا دی گئی ہے اور ویکسی نیشن کے بغیراب بچے اسکولوں میں نہیں آسکتے جب کہ 12 سال سے کم عمربچوں کی اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ کورونا کے پھیلاو کا سب سے بڑی وجہ سماجی سرگرمیاں ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سمیت جلسے جلوسوں پر بھی پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بھی بڑھ رہی ہے جس کے باعث اسپتالوں پر کسی بھی وقت دباؤ پڑ سکتا ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ اومی کرون کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح بھی بڑھ رہی ہے جس کے باعث ہسپتالوں پر کسی بھی وقت دباؤ پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوروناکی چارلہروں میں سختی نہیں کی تاہم اب سختی کرنا ہوگی جس کے لیے شادی ہالز، ریسٹورینٹس اور جلسے جلوسوں کو بند کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…