جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

سینئر اداکار رشید ناز انتقال کر گئے

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد /پشاور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔رشید ناز کے بیٹے حسن نعمان کا کہنا ہے کہ والد کافی عرصے سے علیل تھے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ حسن نعمان کا کہنا ہے کہ رشید ناز کی نماز جنازہ فقیرآباد عیدگاہ میں سہ پہر 3 بجے ادا کی گئی۔رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختون

خوا میں پیدا ہوئے، انہوں نے بیشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے میں بطور اداکار اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کیا۔ رشید ناز نے کئی پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔ ان کا پہلا اردو ڈرامہ ‘ایک تھا گاؤں’ تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ‘ناموس’ تھا۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ‘دشت’ میں بھی کام کیا۔1988 میں، انہوں نے اپنی پہلی پشتو فلم ‘زما جنگ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی پہلی اردو فلم سید نور کی ‘ڈکیت’ تھی، انہوں نے شعیب منصور کی فلم ‘خدا کے لیے’ میں بھی کام کیا۔رشید ناز نے شعیب منصور کے ایک معروف ویڈیو گانے ‘عشق محبت اپنا پن’ میں ایمان علی کے ساتھ بھی کام کیا۔رشید ناز کی مشہور فلموں میں کراچی سے لاہور، ورنہ، خدا کے لیے اور دیگر شامل ہیں۔انہوں نے خدا زمین سے گیا نہیں ہے ، انکار ، انوکھی، اپنے ہوئے پرائے، غلام گردش، دوسرا آسمان، ناموس، پتھر ، ان سمیت دیگر ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے شائقین کے دل جیتے۔پیر کی صبح رشید ناز کی بہو اور اداکارہ

مدیحہ نقوی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے یہ خبر دی کہ اداکار رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ‘ہمارے پیارے بابا رشید ناز پیر کی صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں۔مداحوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر رشید ناز کے انتقال پر دْکھ اور افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…