بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

کوئٹہ (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان شمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے نوشکی، زیارت، پشین، لورالائی، چمن، قلعہ سیف اللہ اور ڑوب میں بارش اور برف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری طرف صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے چمن، زیارت، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں شدید بارش کی پیشگوئی کے بعد الرٹ جاری کردیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے ان علاقوں میں ہیوی مشینری پہنچادی ، دوسری طرف چمن میں گزشتہ ہفتے کی بارش و سیلاب سے متاثرہ افراد امداد کے منتظر ہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے سیلابی ریلوں کے نقصانات کا ازالہ نہیں ہوسکا ہے۔چمن سمیت دیگر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی نے مکینوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔بارشوں کی پیشگوئی پر محکمہ ایری گیشن کا کہنا ہے کہ ندیوں کا رْخ موڑنے کے لیے ہیوی مشینری درکار ہے جبکہ اب تک متاثرہ زمینوں اور حفاظتی بند کا سروے نہیں کیا جاسکا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں بھی برف باری اور بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے مری اور گلیات میں برف باری کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔صوبہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند سے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…