بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت کی کرتارپور میں 74سال بعد ملنے والے بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

فیصل آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے کرتارپور میں 74سال بعد ملنے والے بھائیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کرتارپور میں74 سال بعد بھائی سے ملنے والے محمد صدیق سے فیصل آباد میں ملاقات کی۔اس موقع پر شہباز گل نے کہاکہ دونوں بھائیوں کی ملاقات کیلئے حکومت ہرطرح سے تعاون کرے گی۔معاون خصوصی نے کہاکہ محمد صدیق کا

چھوٹا بھائی اگر پاکستان آنا چاہے تو پاکستانی سفارت خانہ اپنا کردارادا کریگا۔انہوں نے کہا کہ محمد صدیق کو بھائی سے ملنے بھارت جانے کیلئے ویزا میں بھی تعاون کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قیامِ پاکستان کے وقت بچھڑنے والے دو بھائی 74 سال بعد کرتارپور میں ملے تھے۔دونوں بھائیوں کی دہائیوں بعد ہونے والی ملاقات میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، دونوں بھائی ایک دوسرے سے گلے ملے اور زارو قطار روتے رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…