بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

حکومتی پارٹی میں دراڑیں پڑ چکیں، عمران خان کی وجہ سے پی ٹی آئی کے لوگ بھی رو رہے ہیں، تہلکہ خیز دعوی

datetime 16  جنوری‬‮  2022 |

سیالکوٹ(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے اب پی ٹی آئی کے لوگ بھی رہ رہے ہیں،پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے بھی اپنے ہاتھ کاٹ رہے ہیں جب کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،عمران کے فنانسر قیمت وصول کر رہے ہیں، حکومتی پارٹی میں دراڑیں پڑ چکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تین سال قبل عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، جس کے اثرات آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے بھی اپنے ہاتھوں کو کاٹ رہے ہیں کیونکہ پاکستان کے طول و عرض میں لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،بجٹ منظور ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔اْن کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فنانس کرنے والے لوگ پوری قوم سے قیمت وصول کر رہے ہیں اور عمران خان نے اپنے فنانسروں کو لوٹ مار کی کی کھلی چھٹی دی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ آج عمران خان ہمارا حکمران اس لئے ہے کیونکہ ہم اپنے ملکی مقاصد سے پیچھے ہٹ چکے ہیں، ہمارے ملک میں غربا اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والا سلوک سب کے سامنے ہے‘۔اْن کا کہنا تھا کہ ’حکومتی پارٹی میں بہت زیادہ دڑاریں پڑ چکی ہیں، عمران خان کی وجہ سے اب تحریک انصاف کے لوگ بھی رہ رہے ہیں‘۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ ملکی حالات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، آج ملک و ملت اور بائیس کڑور عوام کی کوئی حیثیت نہیں ہے، حکومت ساڑھے تین سال کا عرصہ گزار کر خود ہی بے نقاب ہوئی اب ان کا بہت جلد اختتام ہوجائے گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ’ہر الیکشن میں ہمارے حقوق اور ووٹوں کو چوری کر لیا جاتا ہے مگر اس بار ہم اپنے مینڈیٹ کا دفاع کریں گے‘۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ’میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کے بیانیے کا مطلب قانون کی حکمرانی اور چوروں کے لیے راستے کو بند کرنا ہے، چور دروازوں سے قانون کی خلاف ورزی کرکے اقتداروں میں آنے والوں کی مثال عمران خان ہے۔ اْن کا مزید کہنا تھا کہ ’نئے پاکستان کے خواب نے سب کچھ تباہ کر دیا جبکہ نواز شریف کے دور میں ملک نے ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کیے، جولائی 2018 میں جو ہوا آج ہمارا بچہ بچہ اس کی قیمت ادا کر رہا، عمران خان کہتا تھا کہ قرض نہیں لوں گا خودکشی کر لوں گا مگر آج ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرض لئے گئے لیکن انہوں نے خودکشی نہیں کی کیونکہ اس کے لیے غیرت کی ضرورت ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…